25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

US court rules Trump's global import tariffs illegal

امریکا کی 25 ڈیموکریٹک ریاستوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ تجارتی ٹیرف غیر قانونی ہیں اور انتظامیہ کے آئینی اختیارات سے تجاوز کرتے ہیں۔

عدالتی درخواست کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے تقریباً 60 تجارتی شراکت دار ممالک اور یورپی یونین پر نئے ٹیرف عائد کیے گئے، جنہیں ریاستوں نے امریکی قوانین اور آئینی اختیارات کے منافی قرار دیا ہے۔

ریاستوں کا کہنا ہے کہ یہ نئے ٹیرف دراصل ان پرانے محصولات کی جگہ لینے کی کوشش ہیں جنہیں اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ غیر قانونی قرار دے چکی تھی۔ درخواست گزاروں کے مطابق انتظامیہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایسے محصولات نافذ نہیں کر سکتی۔

مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نئے ٹیرف کو غیر مؤثر قرار دیا جائے اور ان کے نفاذ کو فوری طور پر روکا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے