اسلام آباد: خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت ہونے سے مقامی لیتھیم صنعت کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔
پاکستان میں پہلی مقامی لیتھیم صنعت کے قیام کی جانب ایک اہم پیشرفت کے طور پر، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنس ٹیک) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کا مقصد سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک کنویں سے اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت کے بعد، جیوتھرمل نمکیاتی پانی سے تجارتی پیمانے پر لیتھیم نکالنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے۔
