پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب کے تعلیمی بورڈز  نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات میں کامیابی کی شرح 64.53 فیصد رہی،2 لاکھ 82 ہزار سے زائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے۔ 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد طلبا کامیاب ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق ریگولر طلبا میں 78 فیصد کامیاب ہوئے، پرائیوٹ امیدواروں میں 49 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ سائنس گروپ میں 69 فیصد طلبا پاس ہوئے، آرٹس گروپ میں 48 فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔72 فیصد لڑکیاں، 55 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔

پہلی پوزیشن پتوکی کی آمنہ محبوب کے نام رہی جنہوں نے  1192 نمبر حاصل کیئے ، دوسری پوزیشن راجن پور کے محمد قاسم نے 1191 نمبر لے کر حاصل کر لی ۔ تیسری پوزیشن لاہور کی ازویٰ جاوید نے 1190 نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کرلی۔

سائنس گروپ طلبہ میں پہلی پوزیشن راجن پور کے محمد قاسم کے نام رہی جنہوں نے 1191 نمبر حاصل کئے،  سائنس گروپ طلبہ میں دوسری پوزیشن لاہور کے اونکار سنگھ نے حاصل کی، تیسری پوزیشن لاہور کے محمد ایان نے 1188 نمبر حاصل کیے۔

ملتان بورڈ

ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج اعلان کردیا۔ امتحان میں 133019امیدواروں نے حصہ لیا، 96638 امیدوارپاس ہوئے۔ میٹرک سالانہ امتحان میں نتیجہ72.65فیصد رہا، لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔

فیصل آباد

عمنہ صلاح الدین نے 1191 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی  ،  رامین فاطمہ نے1190نمبرلے کر دوسری جبکہ رؤف عبدالاحد نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔  کل دن دس بجے دیگر طلبا کے نتائج اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

ساہیوال

84ہزار ایک سو 59 طلبا و طالبات نے امتحان میں شرکت کی 54ہزار سات سو 88 اسٹوڈنٹس نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 65.10فی صد رہا۔

مجموعی طورپرپہلی پوزیشن عبداللہ ناصر اور منصف بشیر نے 1191 نمبر حاصل کرتے ہوئے اپنے نام کی ، رابیتا رمضان 1190 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے، محمد منیب اور آمنہ عامر 1188 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔

راولپنڈی

راولپنڈی بورڈ نے بھی دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔ میٹرک کے امتحان میں کامیابی کا تناسب مجموعی طور پر 61 فیصد رہا۔

میٹرک کے سالانہ امتحان میں پوزیشن ہولڈر امیدواروں کے ناموں کااعلان کر دیا گیا، محمد منان احتشام نے 1191 نمبر لے کر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، طالب علم کا تعلق نجی اسکول دولتالہ گوجرخان سے ہے، دوسری پوزیشن زونیرہ طاہر نے 1180 نمبر لے کر حاصل کی۔

ترجمان  کے مطابق طالبہ کا تعلق پریزینٹیشن کا نونٹ ہائی اسکول فارگرلزمری سے ہے، تیسری پوزیشن محمد فصیح عبداللہ نے 1178 نمبر لے کر حاصل کی،طالب علم کا تعلق نجی اسکول تلہ گنگ سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات دینےکی تقریب کل ہوگی۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات دوہزار چھبیس کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ گوجرانوالہ بورڈ میں پہلی پوزیشن عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے حاصل کی۔ دونوں نے 1200 میں سے 1190 نمبر حاصل کیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے