کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
میر رضا کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ کے ارکان، میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر بھی سوسائٹی قبرستان میں موجود ہیں، پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اورمجسٹریٹ بھی قبرستان میں موجود ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود ہے اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف نمونے حاصل کریں گے، میر رضا کی لاش سے ڈی این اے سیمپل بھی حاصل کیا جائے گا جبکہ بورڈ نے والد اور والدہ کا ڈی این اے سیمپل بھی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا تجزیہ کیا جائے گا، تمام ماہرین اپنے طور پر میر رضا کی لاش کی جانچ کریں گے۔
یاد رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ نے 5 رکنی بورڈ مسترد کر دیا تھا جس کے بعد حکومت نے دوبارہ پرانا میڈیکل بورڈ بحال کر دیا تھا۔
