راجن پور کے علاقے رکھ مرغائی میں اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کے نام پر سینکڑوں کسانوں سے زمینیں چھین لی گئیں۔
سینکڑوں محنت کش سراپا احتجاج ہیں،متاثرین کا کہنا ہےکہ انتظامیہ نےہماری کاشتہ اور ہری بھری زمینوں کو کاغذوں میں بنجردکھایا اوراپنا کھیت اپنا روزگارمیں شامل کرکے ہم سے چھین لیا۔
کسانوں نےوزیراعلیٰ پنجاب سےمعاملےکانوٹس لینےاورانکوائری کمیشن بنانےکامطالبہ کیا ہے،انکا کہنا ہےکہ اگر زمینیں واقعی بنجر ثابت ہوں تو وہ سرکارکو دینے کے لیے تیار ہیں،لیکن اگر رقبے کاشتہ اور سرسبز ہیں تو انہیں مالکانہ حقوق دیےجائیں اورغلط رپورٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
