بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ تھری جاری، مزید 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفتنہ تھری کامیابی سے جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر پنجگور کے مختلف علاقوں میں تازہ کارروائیاں کی ہیں جن میں فتنہ الہندوستان  کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے مشین گنز، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ۔ ہلاک دہشتگرد تاجروں اور شہریوں سے لوٹ مار، بھتہ خوری  اور اغوا میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مستونگ، بولان،واشک اور آواران میں خوارج کےخلاف کارروائیاں کی گئیں،اس کے علاوہ سبی،خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد آپریشنز کیے گئے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران مزید 15 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے