بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی بارودی مواد سے تباہ کردیا گیا۔
سنجاوی کے علاقے کلی بغاؤ پولیس چوکی کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے تباہ کردیا۔
پولیس چوکی خالی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، رات گئے مسلح افراد نے پولیس چوکی کو دھماکے سے اڑادیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
