میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، سروس بحال رکھنے پر اتفاق

لاہورمیٹرو بس سروس بند ہونےکاخطرہ ٹل گیا،آپریٹر کمپنی ویڈا اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

جنرل منیجر آپریشنزماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیرشاہ کےمطابق ویڈا کےمطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اورمعاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

عزیر شاہ نےکہا کہ میٹرو بس سروس بحال رہےگی اور ویڈا کے مالی ودیگرمطالبات پربات چیت جاری ہے، ویڈا اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے،جن میں کمپنی کے مطالبات کے حل پر پیشرفت متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے