وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات

وفاقی کابینہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دےدی ،   یہ اہم منظوری تقریباً پچیس سال بعد عمل میں آئی ہے، سابق ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور ہوئی تھی ۔

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے مطابق نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا مقصد ہاؤسنگ اورشہری منصوبہ بندی کیلئےجامع قومی فریم ورک فراہم کرنا ہے ، پالیسی کا بنیادی وژن سب کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کو فروغ دینا ہے ۔

پالیسی میں رہائش، بنیادی سہولیات اور معاون انفرا اسٹرکچر تک بہتر رسائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے ۔ نئی ہاؤسنگ پالیسی میں اراضی،ہاؤسنگ فنانس،تعمیراتی خدمات،ٹیکنالوجی اورتعمیراتی مواد جیسے اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ پالیسی میں سستی رہائش،کم آمدنی والے طبقے اور دیہی آبادی کیلئےکم لاگت گھروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے