وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط اور ناقابل تنسیخ ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے