اسلام آباد،راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 22 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 16 فٹ تک پہنچ گئی۔

نشیبی علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے ہیں اور مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے،راولپنڈی میں اب تک 75.44 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،رین فال گیجنگ اسٹیشن کے مطابق سیدپور میں 71، گولڑہ میں 113، بوکڑہ میں 45 اور پی ایم ڈی میں 57 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شمس آباد میں 45، کچہری میں 33، پیرودہائی میں 51، گوالمنڈی میں 45 جبکہ نیو کٹاریاں میں 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے