زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری فیری الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت فیری پر 114 بالغ مسافر سوار تھے۔ عملے کے 5 ارکان بھی کشتی میں موجود تھے۔
حکام کے مطابق فیری کی گنجائش صرف 90 افراد تھی۔ حادثے کے وقت اس پر 119 بالغ افراد موجود تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹنگ ریکارڈ میں 114 بالغ مسافروں کی موجودگی سامنے آئی ہے۔
تاہم، کم عمر بچوں کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جانے کے باعث مسافروں کی اصل تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بچا لیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد کو جھیل میں موجود ایک جزیرے پر منتقل کیا گیا۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد کم از کم 27 افراد لاپتہ ہیں۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
