پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
ریلوے حکام کےمطابق ٹرین لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی،شالیمار ایکسپریس کے لیے 5 نئے اسٹاپ مقرر کیے گئے ہیں،جن میں کوٹ لکھپت، رائے ونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال اور صادق آباد شامل ہیں۔
شالیمار ایکسپریس کو قلعہ ستار شاہ، مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا۔ ریلوے پل کی بندش کے باعث ٹرین کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شالیمار ایکسپریس براستہ فیصل آباد کراچی جاتی تھی جو دو ہفتوں سے بند تھی۔
