وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں لیکن سوشل اشاریے میں بہتری کے لیے نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی ضروری ہے۔ انہوں نے "اڑان پاکستان” کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کے لیے سوشل موبلائزیشن پروگرام شروع کرنے کا بھی بتایا۔
اسلام آباد میں پالیسی ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ صوبوں نے منتقل شدہ محکموں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے، جس کی وجہ سے انتظامی ڈھانچوں کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں شوگر اور ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہے ہیں جبکہ 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ حکومت "اڑان پاکستان” کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے سوشل موبلائزر بنا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ اب ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں معرکۂ معیشت پر مرکوز کرنا ہوں گی۔
