Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پیٹرول ایک روپے فی لیٹراورڈیزل 4 روپے فی لیٹرسستا

نومبر 24, 2026

شہریوں کو مؤثر ریلیف کی فراہمی این سی سی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی

نومبر 24, 2026

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»بھارت کے تعلیمی اداروں میں جشن سرسید منایا گیا
دنیا

بھارت کے تعلیمی اداروں میں جشن سرسید منایا گیا

EditorBy Editorاکتوبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

میرٹھ: مفکر قوم سر سید احمد خاں کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارت کے شہر میرٹھ میں مختلف تعلیمی اداروں میں جشن سر سید تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ افراد نے جہاں سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے لے جانے کی بات کی وہیں طلباء و طالبات نے سر سید احمد خان کی زندگی اور ان کی قوم کے لئے دی گئی خدمات پر اپنے مقالہ جات پیش کیے۔

تقریب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شخصیات کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ تنظیم سے وابستہ افراد اس دن نہ صرف سر سید کو یاد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ سر سید کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں انجام دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں فیض عام ڈگری کالج، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے علاوہ اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں بھی جشن سر سید تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ شخصیات نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بغیر کسی تفریق کے اس مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

میرٹھ کے فیض عام ڈگری کالج میں منعقدہ جشن سر سید تقریب میں پروفیسر سید نصیر احمد خان نے سر سید کے یوم پیدائش کو نہ صرف ایک دن یاد کرنے کا بتایا بلکہ ان کے تعلیمی مشن کو مسلسل آگے بڑھانے کے ساتھ جدید تعلیم سے بھی طلباء کو جوڑنے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن صرف سر سید ڈنر تک ہی نہ یاد رکھیں بلکہ سر سید احمد خان کا جو خواب تھا اس کے لیے ہم سب کو مل کر مسلسل کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے اور معیاری تعلیمی ادارے قائم کریں تاکہ نئی نسل اس سے استفادہ کرکے سر سید کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اقوام متحدہ کا ہر تین سال بعد عالمی آبی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ، پہلی کانفرنس دسمبر میں ابوظہبی میں ہوگی

    نومبر 24, 2026

    امریکا کی ایران سے منسلک 8 افراد اور 22 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد

    نومبر 24, 2026

    متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.