امریکی ناظم الامور کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد

پاکستان کی 79ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور روسی سفیر کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستانیوں کویومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے