صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان کر دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر مجموعی طور پر 355 افراد کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر احد چیمہ کو بھی نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کو بھی نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

شوبز سے وابستہ شخصیات میں گلوکارہ ترنم ناز اور اداکارہ نشو بیگم کو ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ اداکار افتخار ٹھاکر کو بھی ستارۂ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

اداکارہ غزالہ کیفی کو تمغۂ حسنِ کارکردگی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے