محسن نقوی کی 14 اگست کی تقریب کے حوالے سے وضاحت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں 14 اگست کی تقریب کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا مناسب نہیں تھا لیکن اس میں آئی جی اور چیف کمشنرکا کوئی قصورنہیں، صدر اور وزیراعظم ملاقات کے باعث مہمانِ خصوصی اور میری آمد میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تقریب میں عوام شام 5 بجے سے انتظار کر رہے تھے،  عوام کو مزید انتظار سے بچانے کیلئے6 بجے کے قریب افسران کو تقریب کے آغاز کی ہدایت کی،  مہمان خصوصی کیلئےبگھی کا انتظام تھا، مگر بدقستمی سےناگزیرحالات پر افسران نےاستعمال کی، دونوں افسران ہماری غیر موجودگی میں پروگرام شروع نہیں کرنا چاہتے تھے،   ہمارے ہی حکم پر تقریب کو آگے بڑھایا گیا،  14 اگست کی تقریب کو حقیقی جشن کا روپ دینے پراسلام آباد کے شہریوں کا شکریہ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے