ملک میں سولر کا بڑھتا رجحان، بجلی کی طلب میں 8.66 فیصد کمی ریکارڈ

ملک میں سولر کا بڑھتا رجحان قومی گرڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔ بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اپریل تا جون سہ ماہی مختلف ڈسکوزکی بجلی فروخت میں 10 فیصد تک کمی ہوگئی، بجلی کی فروخت میں کمی سے صارفین پر کپیسٹی پیمنٹس کا بوجھ بڑھنے لگا۔

دستاویز کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کی بڑی تعداد کی سولر منتقلی بجلی طلب میں کمی کی بڑی وجہ ہے، آئیسکو نے گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں برس 10.77 فیصد کم بجلی فروخت کی۔ آئیسکوکی فروخت میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں مئی میں 3.55 فیصد، جون میں 6.29 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

اپریل تاجون گھریلو بجلی صارفین نے بالترتیب 19.69 فیصد ، 7.92 فیصد،5.72 فیصد کم بجلی خریدی، کمرشل صارفین نے بھی اپریل تا جون بالترتیب 6.85 فیصد،3.80 فیصد، 1.85 فیصد کم بجلی خریدی۔

اپریل سے جون تک سہ ماہی کے دوران آئیسکو میں بجلی کی طلب میں 16 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی، اپریل میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال کے مقابلے 16 فیصد ، مئی میں 8  فیصد،جون میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے