امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان معاہدے کے منتظر ہیں، قطر

قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان کے دوطرفہ معاہدے کا انتظار ہے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماجد الانصاری نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان معاہدہ اہم پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدہ مذاکرات کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کا معاہدہ امریکا ایران مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان بات چیت اس عمل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ماجد الانصاری نے ایرانی پائلٹوں کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور قطر اس معاملے پر براہ راست رابطے میں ہیں۔ قطری ترجمان کے مطابق ایران کو اپنے وفد کے دورے کی دعوت اب بھی برقرار ہے۔ تاہم ایران کی جانب سے اس دعوت کا جواب نہیں دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے