اردوان کی ٹرمپ سے گفتگو، ایران امریکا کشیدگی کم کرانے کی پیشکش

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ بی بی سی کے مطابق ترک صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

رجب طیب اردوان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کشیدگی کم کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

ترک ایوان صدر نے ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق اردوان نے امن کی کوششوں میں ترکیہ کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعاون جاری رکھنے کی آمادگی بھی ظاہر کی۔ ترکیہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کر رہا ہے۔ اردوان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے