بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے پی ٹی اے اور گوگل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بچوں کے آن لائن تحفظ کیلئے پی ٹی اے اور گوگل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت بچوں کیلئے محفوظ آن لائن ماحول اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل استعمال کو فروغ دیا جائے گا، اہم نکات میں آگاہی، تعلیم اور بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے تعاون  بڑھانا شامل ہیں۔

والدین اور اساتذہ کو عملی رہنمائی، ٹولز اور وسائل فراہم کئے جائیں گے، انگریزی،اردو اور مقامی زبانوں میں مواد اور ملک گیر آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے باہمی تعاون وقت کی ضرورت ہے، بچوں اور خاندانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ترجیح ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی نے منگل کے روز پاکستان میں اپنے مقامی دفتر کا افتتاح کیا، کمپنی نے پاکستان میں اپنی ابتدائی رجسٹریشن کے تقریباً 4 سال بعد یہ قدم اٹھایا اور اس پیش رفت کو ملک کے ساتھ اپنے روابط میں ایک "بڑا سنگِ میل” قرار دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے