پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

حکومت نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں بڑا اضافہ کردیا۔ ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر اب ڈبل شفٹ میں کام کریں گے۔ دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے 8 بڑے علاقائی پاسپورٹ دفاتر میں پیر سے جمعہ دو شفٹوں میں کام ہوگا۔ پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک ہوگی۔

ڈبل شفٹ پالیسی کا اطلاق 20 اگست 2026 سے ہوچکا ہے۔ اقدام کا مقصد شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کیلئے اضافی اوقات میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے