عمران خان تندرست ہیں، ان کی بہن اگرکوئی این آراو چاہتی ہیں تویہ ان کی اپنی خواہش ہے: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبیعت ٹھیک اور  وہ تندرست ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن اگر اس بہانے سےکوئی این آر او چاہتی ہیں تویہ پھر ان کی اپنی خواہش ہے۔

 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت تو ان لوگوں نےکی ہے جو اسپتال کے باہر جمع ہوئے تھے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کا تین بار چیک اپ ہوتا ہے،  اگربانی پی ٹی آئی کو اسپتال لانےکی ضرورت ہوتی ہےتو بغیرکسی عدالتی حکم کےلایا جاتا ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمدردی کارڈکھیلنا چاہتےہیں، عدالتیں بدل چکی ہیں یہ نئی عدلیہ ہے، یہ عدلیہ جوڈیشل این آر او دینےکےلیے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی خواہشات کا اظہارکرتے رہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے