اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق، اسپتال ذرائع

اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نومولودکی نرسری میں لگی جس کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے نرسری میں موجود 14 نومولود جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نرسری میں ایئرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سےلگی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کی نرسری میں 15 نومولود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے