اسحاق ڈار سے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمان کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارسے پاکستانی نژاد برطانوی ارکان پارلیمان کے وفد نےملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے میں برطانوی ارکان پارلیمان کے کردار کو سراہا اور جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے لیے انکی مسلسل اور بھرپور حمایت کی تعریف کی۔

برطانوی ارکان پارلیمان نےمشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی قیادت اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تاریخی کردارکو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے،جس پردنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو فخر ہے۔

نائب وزیراعظم نےوفدکو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور امن کےقیام کےلیےپاکستان کی سفارتی کوششوں سےآگاہ کیا،خطےمیں پائیدارامن و استحکام کے لیے اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار نےعلاقائی امن و استحکام کے لیےمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت بھی اجاگر کی اور واضح کیا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔

وفدمیں لارڈ ضمیر چوہدری، لارڈ قربان حسین،بیرونس شائستہ شہان، لارڈ شفق محمد، محمد یاسین، یاسمین قریشی، افضل خان، زبیر احمد اور عدنان حسین شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے