وزارت آئی ٹی اور میٹا کا پاکستانی ایس ایم ایز کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا مشترکہ آغاز کردیا۔

وزارتِ آئی ٹی کےمطابق اکیڈمی کے لیےرجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے،تربیتی سیشنز ستمبر 2026 سے ہوں گے،پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے ایک ہزار سے زائد ایس ایم ایزکو مفت ڈیجیٹل تربیت فراہم کی جائے گی،کاروباری اداروں کوڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت پرمبنی جدید ٹولز کے استعمال کی تربیت دی جائے گی۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواتین کے زیرِ انتظام کاروباری اداروں اور صنعت کاروں کو پروگرام میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے،شرکا کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ بزنس کے ذریعے صارفین تک رسائی بڑھانے اور کاروبار کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر فروغ دینے کی تربیت بھی دی جائے گی۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق خواہشمند کاروباری افراد اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی میں آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے