اسحاق ڈار کی برطانوی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران برطانوی مشیر قومی سلامتی جوناتھن پاول سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افغانستان سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں پاک برطانیہ تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔دونوں فریقین نے کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی نتائج کے حصول کے لیے مسلسل سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے اور انسداد دہشتگردی، انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے