وزارت صحت نے وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ شروع کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پروزارت صحت نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں تمام اسپتالوں کا جامع فائرسیفٹی آڈٹ مجاز اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلےکےمطابق اسپتالوں میں فائر الارم،فائرفائٹنگ آلات،ایمرجنسی ایگزٹ اورانخلا کےراستوں کاتفصیلی جائزہ لیاجائےگا،جبکہ بجلی سمیت دیگرممکنہ فائر ہیزرڈز، ایمرجنسی رسپانس اورعملےکی تیاری بھی جانچی جائے گی۔
وزارت صحت کےمطابق آڈٹ کےدوران سامنے آنے والی فوری خطرے کا باعث بننے والی خامیوں کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا،تمام اسپتالوں کو آڈٹ کے آغاز، متعلقہ کمپنی کے نام اور تکمیل کی متوقع تاریخ سے فوری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
