پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑے 3 کھرب روپے تک جا پہنچا

اسلام آباد: پاکستان کا تیل کا درآمدی بل بڑھ کر جولائی میں 1.28 ارب ڈالر (3کھرب، 57ارب، 5کروڑ روپے) تک جا پہنچا۔

بھارت کا خام تیل کا درآمدی بل 56 فیصد سے زائد بڑھ گیا جب کہ عالمی سطح پر اضافی لاگت 330 ارب ڈالر (92 کھرب، 5ارب،35کروڑ روپے) تک پہنچ گئی۔

یورپی یونین پر سب سے زیادہ مالی بوجھ اس کے بعد چین، بھارت بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ائیرکے مطابق عالمی سطح پر ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے بعد 6 ماہ کے دوران فوسل فیول درآمد کرنے والے ممالک کو اضافی اخراجات کی مد میں اندازاً 330 ارب ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔

یورپی یونین پر سب سے زیادہ اضافی مالی بوجھ پڑا جو تقریباً 78 ارب ڈالر ہے، اس کے بعد چین 35 ارب ڈالر اور بھارت 22 ارب ڈالر کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے