ضلع بارکھان میں پاک فوج کا آپریشن ، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر توصیف سمیت 5 جوان شہید

پاک فوج نے ضلع بارکھان میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے ، جھڑپ میں پاک فوج کے میجر توصیف بھٹی سمیت 5 جوان شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان اور پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا جس دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جھڑپ کے دوران پاک فوج کےمیجر توصیف بھٹی سمیت 5 جوان شہید ہو گئے ہیں ۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے  اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

فیلڈ آفیسر31سالہ شہید میجر توصیف احمد بھٹی کا تعلق پاکپتن سے ہے، دیگر شہدا نائیک فدا حسین ، سپاہی ذاکر حسین ، سپاہی سہیل احمد اورسپاہی ایاز شامل  ہیں ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے اور دشمن کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے