وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ تمام متعلقہ امور مکمل ذمہ داری کےساتھ مقررہ وقت کے اندر انجام دیئے جائیں ۔
اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پاسکواوریوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی بندش پرپیش رفت کا جائزہ کیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکے تصدیق شدہ ملازمین کوواجبات اورمالی پیکج کی ادائیگی کی جا رہی ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکا بچا ہوا سامان واپس کرنے اور تلف کرنے کا عمل جاری ہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکی گاڑیوں اور آئی ٹی سامان کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ۔ یوٹیلیٹی اسٹورزسےمتعلق زیرسماعت مقدمات کوجلد نمٹانےکی کوششیں جاری ہے ۔مختلف صوبوں میں موجود پاسکو کے ذخیرے منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرخزانہ نے پاسکوکے معاملات میں صوبائی حکومتوں سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی کردی ۔
