محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چترال،دیر،سوات اورکوہستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور،مردان، صوابی اورنوشہرہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، بنوں، کرک،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان پاڑاچنار، کرم، باجوڑ، مہمند اورخیبر میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بالائی دیرمیں 39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،مالم جبہ میں 23 اور چترال میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی۔
