او آئی سی کی جانب سے کوہاٹ مسجد خود کش دھماکے کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کوہاٹ کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مساجد اورنمازیوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے،یہ خودکش حملہ مذہبی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کاکہنا ہےکہ ایسے حملوں سےدہشت گردی کامجرمانہ چہرہ بےنقاب ہوتا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتےہوئےمتاثرین اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے