ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملہ، 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، جاں بحق افراد میں چار سعودی اور دو بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی صورتِ حال سے متعلق خبردار کیا ہے۔ امریکی حکام نے ممکنہ پروازوں کی منسوخی، فضائی حدود کی بندش اور سفری مشکلات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ مسافروں کو ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ صورتِ حال معلوم کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے