رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات

ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثےکی ابتدائی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ریلوےذرائع کےمطابق ٹرین حادثے کی وجہ دوسری بوگی کے نیچے لٹکا ہوا ایک پرزہ بنا،جو ریلوے کراسنگ کےبلاک سے ٹکرا کراس میں پھنس گیا،بوگی کےٹرس بارہینگر کا ایک حصہ کراسنگ میں پھنسنے سے ایک پہیہ ریل کی پٹری کے اوپرچڑھ گیا،جس کےنتیجےمیں ٹرین کی 14 بوگیاں پٹری سےاترگئیں،حادثےکی جگہ سے ٹرس بار ہینگرکا باقی حصہ بھی برآمد کرلیاگیا،جبکہ دیگر پرزے بھی کراسنگ میں پھنسے ہوئے ملے ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرین صبح پانچ بجے 672 ٹن وزن کےساتھ روانہ ہوئی تھی،انجن اور سامان والی وین بحفاظت کراسنگ سے گزرگئے تھے،تاہم دوسری بوگی کے نیچے موجود پرزہ پھنسنے کے باعث ٹرین پٹری سے اترگئی،حادثے میں ریلوے کے مختلف شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے