ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی۔ اس دوران جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی اور قطری نمائندوں کے درمیان بات چیت 12 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
ان رابطوں کا مقصد ممکنہ جنگ کے خطرے کو کم کرنا اور سفارتی حل کی راہ تلاش کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کوششیں واشنگٹن کے ساتھ مسلسل رابطہ کاری کے تحت جاری ہیں۔

