تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر اور بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا حاجی نذر الرحمن انتقال کرگئے،ان کی نمازِ جنازہ آج 16 نومبر 2026 مغرب کی نماز کے بعد رائیونڈ مرکز میں ادا کی جائے گی۔
مرکزی ذمہ داران کے مطابق نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے علمائے کرام، تبلیغی جماعت کے ذمہ داران اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ مرحوم کے انتقال پر دینی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مختلف شخصیات نے ان کی دینی، دعوتی اور اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور درجاتِ بلندی کی دعا کی ہے۔

