اسلام آباد میں دو روز قبل گھر میں کام کرنے والی 13 سال کی فاطمہ گھریلو تشدد کے سبب چل بسی تھی جس کے بعد پولیس افسر کی اہلیہ اور گھر بچوں کو دینی تعلیم دینے آنے والے قاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔
اس حوالے سے پولیس افسر محمد بن اشرف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ملازمہ کافی عرصے سے ان کے پاس رہائش پذیر تھی، بچوں کو پڑھانے آنے والا قاری بھی بچی کو مارتا تھا ۔

