پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجانے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں لیکن بات ہوگی تو صرف اس ایک چیز پر نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ریلیف ملنا چاہیے، ضروری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے ہسپتال منتقل ہوں۔

