چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ہمیں سیاسی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا،آج نہیں تو کل یہ ہونا ہے، آپ پی ٹی آئی کے پاس جائیں بات کریں، اگر وہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی کیلئے تیار ہیں تو گورنر راج ختم ہوسکتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی سمجھتا ہوں ، جو وزیراعظم بنتا ہے وہ جیل جاتا ہے،کیا یہ مانوں کہ تمام وزرائے اعظم چور تھے یا یہ سیاسی انتقام ہے، وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب کوئی وزیراعظم بنے تو بعد میں جیل نہ جانا پڑے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ذمہ داری ہے کہ ہم پر تنقید کریں ، حکومت کو مولانا فضل الرحمان کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، مولانا فضل الرحمان نے جو کردارپی ڈی ایم میں ادا کیا اس کے بغیر آپ کرسی پر نہ ہوتے، حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں۔

