Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

نومبر 29, 2026

نئے سال کے شروع میں کارروان بیداری تحریک لانچ کردی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق

نومبر 29, 2026

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز30 نومبر کو ہانگ کانگ میں نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ سمٹ 2026 میں اہم خطاب کریں گی

EditorBy Editorنومبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

​ ایشیاء میں پہلی بار منعقد ہونے والے عالمی سطح کے نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹ 2026 میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کل (30 نومبر) بطور مہمانِ خاص شرکت کریں گی اور تقریب سے کلیدی خطاب کریں گی۔

یہ اہم عالمی کانفرنس ہانگ کانگ ہاربر روڈ پر واقع ہوٹل گرینڈ حیات میں منعقد ہو رہی ہے، جس کا موضوع ”متوازن دنیا: فرام سائنس ٹو سکیل“ (From Science to Scale) رکھا گیا ہے۔

سمٹ کا بنیادی مرکز سائنسی علوم، تکنیکی جدت، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور قابلِ عمل پائیدار اقدامات ہیں۔

​تقریب میں جدید ٹیکنالوجی، نئے معاشی ماڈلز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حوالے سے کلیدی تقاریر اور مختلف پینل مباحثے منعقد کیے جائیں گے۔ ہاؤسنگ، کلائمیٹ چینج اور انوائرمنٹ سے متعلق پہلے پینل مباحثے میں 7 وفود شریک ہوں گے، جبکہ قابلِ تجدید توانائی، ہاؤسنگ اور لینڈ مینجمنٹ ڈویژن سمیت دیگر اہم امور پر منعقد ہونے والے دوسرے پینل میں بھی 7 وفود کے ماہرین حصہ لیں گے۔

تیسرے پینل میں فزکس سمیت دیگر سائنسی علوم پر اقوامِ متحدہ (یو این او) کے عالمی ماہرین اظہارِ خیال کریں گے، جبکہ مباحثوں کے اختتام پر ایک شاندار گالا ڈنر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

​اس عالمی سمٹ میں فزکس کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان پروفیسر بیری بارش اور پروفیسر فیرنک کراؤس سمیت چین، قطر، بوٹسوانا، برطانیہ، سویڈن، جاپان، اٹلی، سنگاپور اور سیرالیون سمیت دیگر بڑے ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور حکام شریک ہو رہے ہیں۔

علاوہ ازیں یو این اکنامک کمیشن آف یورپ، سفارتی وفود، اور فنانس، کارپوریٹ سیکٹر، انویسٹمنٹ اور ٹیکنالوجی کے 42 بڑے عالمی اداروں کے ماہرین بھی تقریب کا حصہ بنیں گے۔

سمٹ میں آکسفورڈ، کیمبرج، امپیریل کالج، سٹینفورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی سمیت دنیا کی 15 بڑی جامعات کے وفود بھی شرکت کر رہے ہیں، جبکہ نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے ایوارڈ سیرمنی گالا میں لیشٹنسٹائن، برازیل، پرتگال اور تھائی لینڈ کے شاہی خاندانوں کے افراد بھی شریک ہوں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نئے سال کے شروع میں کارروان بیداری تحریک لانچ کردی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق

    نومبر 29, 2026

    حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

    نومبر 29, 2026

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.