Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی

نومبر 28, 2026

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نومبر 28, 2026

میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»سعودی قیادت کے خلاف بیان،بشریٰ بی بی کے خلاف پانچ شہروں میں ایف آئی آرز درج
پاکستان

سعودی قیادت کے خلاف بیان،بشریٰ بی بی کے خلاف پانچ شہروں میں ایف آئی آرز درج

EditorBy Editorنومبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سعودی قیادت کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف ملک کے پانچ شہروں میں مقدمات درج ہو چکے ہیں،،

ملتان میں بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ قطب پور میں شہری عمیر مقصود کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بشریٰ بی بی نے سعودی عرب اور سابق جنرل باجوہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی۔

لیہ میں تھانہ سٹی میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمہ محلہ عید گاہ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کی شق 29 کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ بشریٰ بی بی کے حالیہ سعودی حکومت کے حوالے سے بیان پر درج کیا گیا۔ 

اس کے علاوہ ڈی جی خان اور گوجرانوالہ میں بھی بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ ملزمہ کے خلاف دفعہ 126 ٹیلی گراف ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ دنوں بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ) کو کالز آنا شروع ہوگئیں، باجوہ کو کہا گیا کہ یہ آپ کس شخص کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق باجوہ کو کہا گیا ہم تو ملک میں شریعت ختم کرنے لگے ہیں اور آپ ایسے شخص کو لےکر آئے،کہا گیا ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

ویڈیو بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے بھی پی ٹی آئی قیادت کی تشویش پر اہلیہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھارتی اقدامات پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی ۔اداکار عمیر رانا

    نومبر 28, 2026

    اگلے تین روز کے لیے تیل کی قیمتیں مقرر، پٹرول مزید سستا،ڈیزل کی قیمت برقرار

    نومبر 28, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.