اڑان پاکستان منصوبہ سےروزگار کے نئےمواقع پیدا ہوں گے، وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اجلاس کی صدارت کی۔۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔۔۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے،

وزیراعظم نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم جاری کیا۔۔۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔۔۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔۔

وزیراعظم کی نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت۔۔۔.

بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عنقریب نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جارہا ہے جس سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات کے حوالے معلومات فراہم کی جائیں گی۔۔۔

وزیراعظم کی ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ تمام مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت۔۔۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پرائم منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پلان، افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے. وزیراعظم کی ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ آردو میں متعارف کرانے کی ہدایت

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.