قومی اسمبلی کا اجلاس ایک با رپھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کر دیا۔نکتہ اعتراض پر بار ،بار اصرار کے باوجود اسپیکر نے بولنے کی اجازت نہ دی، بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس،،،،، احتجاج ، ہنگامہ آرائی ، نعرے بازی پر ختم ہوا۔۔۔
نکتہ اعتراض پر بات کا موقع نہ ملنے پراپوزیشن نے بھر پور احتجاج کیا۔اسپیکر ایاز صادق نے واضح کیا کہ نکتہ اعتراض پر بولنے کا موقع وقفہ سوالات کے بعد دوں گا لیکن اپوزیشن نہ مانی ۔۔
بات نہ بنی تو اپوزیشن رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ نے کورم کی نشان دہی کر دی اور پیپلز پارٹی کے اراکین بھی لابی میں چلے گئے۔اسپیکر نے گنتی کا حکم دیا تو کورام پورا نہ ہوا۔۔ اسپیکر ایاز صادق قومی اسمبلی کا اجلاس منگل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا ایک دن کا اوسطاً خرچ 6 سے 7 کروڑ ر وپے ہے۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post