ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے جاری تنازع کے دوران زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے، جو پینٹاگون کے سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے امریکی اہلکار نے بتایا کہ ایران جنگ میں زخمی امریکی اہلکاروں کی اصل تعداد 500 سے زیادہ ہو چکی ہے، جبکہ پینٹاگون کے Defense Casualty Analysis System (DCAS) میں فی الحال 482 زخمی اہلکار درج ہیں۔
امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ سرکاری نظام میں زخمی اہلکاروں کے اندراج میں نمایاں تاخیر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے تازہ ترین اعداد و شمار فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق یہ تاخیر نظام کے طریقہ کار کا حصہ ہے اور اس کا مقصد معلومات کو چھپانا نہیں۔
