7فیصد پر دو کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ:وزیرخزانہ

0

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے مشرق وسطیٰ (مڈل ایسٹ) کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔ اس قرض پر حکومت پاکستان 6 سے 7 فیصد سود ادا کرے گی۔۔۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا دو بینکوں کے ساتھ قرض کا معاہدہ طے ہو چکا ہے۔۔

6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان آئندہ مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر تک لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ سنگل بی ریٹنگ کی جانب بڑھنے پر تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری آئے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ فروری کے آخر میں پہلے جائزے پر بات چیت ہوگی، پاکستان نے اس جائزے کے حوالے سے پیشگی اقدامات کئے ہیں، ہم نے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملکی معیشت میں لچک،استقلال اور آگے بڑھنے کی صلاحیت نمایاں ہے، حکومت کو ابتدامیں فسکل اور مانیٹری دباؤکا سامنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افراط زر، معاشی وصنعتی ترقی اور قادرتی آفات جیسے مسائل درپیش تھے، مضبوط مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے افراد زر پر قابو پایا گیا، آئی ایم ایف کے مدد سے توانائی اور محصولات میں جامع اصلاحات کیے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.