فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، موثر بارڈر مینجمنٹ  پرتبادلہ خیال

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا او ر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی  جس دوران باہمی دلچسپی ، علاقائی و دو طرفہ سیکیورٹی اور موثر بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی مستقل کو ششوں کو سراہا اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف بھی کی ۔

ایرانی وزیرداخلہ نے پاکستان کو خطے میں امن کے استحکام کا اہم ستون قرار دیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی کیلئے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان اور ایران نے باہمی خوشحالی اور علاقائی امن کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے