وزیراعظم نے72دنوں کی ریکارڈ مدت میں تعمیر جناح اسکوائر انڈر پاسز کا افتتاح کر دیا

0

وزیراعظم شہباز شریف نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے جناح اسکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا

منصوبے سے شہریوں کو وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی جبکہ خیابان سہروردی، سرینگر ہائی وے اور کلب روڈ جنکشن پر ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلئے ایک مثال بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کیلئے جناح سکوائر کا بہت بڑا منصوبہ آج پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، اس میں تین انڈر پاسز ہیں جن کی سڑکوں کی لمبائی 14 کلومیٹر ہے،

وزیراعظم نے کہا اس منصوبے سے نہ صرف عوام کا وقت اور ایندھن بچے گا بلکہ ٹریفک جام کی وجہ سے جو ماحولیاتی آلودگی ہوتی تھی وہ بھی کم ہو گی۔

وزیراعظم نے برق رفتاری سے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں یہ منصوبہ مکمل کرنے پر وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ باقی منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔

وزیراعظم نے 60ء کی دہائی میں تعمیر کی جانے والی سرکاری عمارات اور وزارتوں کے دفاتر کی تزئین و آرائش کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلئے مثال بنایا جائے تاکہ باہر سے آنے والے مہمان اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر شہر کو جس خوبصورتی سے سجایا گیا تھا غیر ملکی مہمانوں نے اسے بہت سراہا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔۔ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔۔ جناح سکوائر کےا نڈر پاسز کی دیواروں پر خوبصورت نقش و نگار بنائے جائیں اور لاہور کے انڈر پاسز کی طرح لینڈ سکیپنگ کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوموں کی زندگی کو بدلنےا ور ترقی کیلئے اس طرح کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے اس منصوبے پر بہت محنت کی اور دن رات ان کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔ کھدائی کے دوران ایک چٹان نکل آئی جسے توڑنے میں بہت وقت لگا ورنہ یہ منصوبہ 10، 12 دن پہلے مکمل ہو جاتا ۔

انہوں نے کہا کہ اتنی قلیل مدت میں اس منصوبے کا مکمل ہونا ایک ناممکن سا کام لگتا تھا۔ ۔۔ایف نائن کا فلائی اوور بھی جلد کھولا جائے گا۔۔۔

چیئرمین سی ڈی اے نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ تھا جسے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت مکمل کیا گیا ۔ اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز 19 نومبر 2024 ء کو ہوا تھا ۔ منصوبے کی تکمیل کا عرصہ 120 دن تھا تاہم یہ نہایت تیز رفتاری سے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں 30 جنوری 2025ء کو قبل از وقت مکمل کر لیا گیا۔ ت

قریب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، ارکان اسمبلی، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.