حکومت پنجاب میں صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی

0

8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج اور جلسہ و جلوس کا معاملہ۔۔۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔۔۔ پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔۔۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔۔۔سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔۔۔

شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔۔دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.